المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
من يكنى أبا وهب أبو وهب الجشمي باب: جن کی کنیت ابووہب ہے — سیدنا ابووہب جشمی رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا هِشَامُ بْنُ سَعِيدٌ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُهَاجِرٍ، حَدَّثَنِي عَقِيلُ بْنُ شَبِيبٍ، عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجُشَمِيِّ، وَكَانَتْ، لَهُ صُحْبَةٌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَسَمُّوا بِاسْمِ الْأَنْبِيَاءِ، أَحَبُّ الْأَسْمَاءِ إِلَى اللهِ عَبْدُ اللهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ وَأَصْدَقُهَا حَارِثٌ وَهَمَّامٌ وأَقْبَحُهَا حَرْبٌ وَمُرَّةَ، وَارْتَبِطُوا الْخَيْلَ وَامْسَحُوا بِنَوَاصِيهَا وَأَعْجَازِهَا، أَوْ قَالَ وَأَكْفَالِهَا وَقَلِّدُوهَا وَلَا تُقَلِّدُوهَا الْأَوْتَارَ، وَعَلَيْكُمْ بِكُلٍّ كُمَيْتٍ أَغَرَّ مُحَجَّلٍ، أَوْ أَشْقَرَ أَغَرَّ مُحَجَّلٍ، أَوْ أَدْهَمَ أَغَرَّ مُحَجَّلٍ»سیدنا ابووہب جشمی رضی اللہ عنہ، جنہیں رسول اللہ ﷺ کی صحبت حاصل تھی، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”انبیاء کے ناموں پر اپنے نام رکھو، اللہ کو سب سے پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمٰن ہیں، سب سے سچے نام حارث اور ہمام ہیں، اور سب سے برے نام حرب اور مرہ ہیں۔ اور گھوڑے پالو اور ان کی پیشانیوں اور سرینوں پر ہاتھ پھیرو، یا فرمایا: ان کی دموں کے قریب کے حصے پر، اور انہیں ہار پہناؤ لیکن انہیں کمانوں کی تانتیں مت پہناؤ۔ اور تم پر لازم ہے کہ سرخی مائل سیاہ، پیشانی اور ٹخنوں پر سفیدی والا گھوڑا رکھو، یا سرخ، پیشانی اور ٹخنوں پر سفیدی والا، یا سیاہ، پیشانی اور ٹخنوں پر سفیدی والا۔“