المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
أبو أبي الخريف باب: سیدنا ابوابی خریف رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 19150
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ السَّمَيْدَعِ الْأَنْطَاكِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ النَّصِيبِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الزُّبَيْرِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ السُّوَايِ، عَنِ ابْنِ أَبِي الْخَرِيفِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: أَتَيْتُ أَنَا وَأَخِي، رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ يُصَلِّي وَقَدْ صَلَّيْنَا الْمَكْتُوبَةَ فِي الْبَيْتِ فَلَمْ نُصَلِّ مَعَهُمْ فَقَالَ: «مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَنَا؟» قُلْنَا: قَدْ كُنَّا صَلَّيْنَا الْمَكْتُوبَةَ فِي الْبَيْتِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا صَلَّى الرَّجُلُ الْمَكْتُوبَةَ فِي الْبَيْتِ، ثُمَّ أَدْرَكَ جَمَاعَةً فَلْيُصَلِّ مَعَهُمْ فَتَكُونُ صَلَاتُهُ فِي بَيْتِهِ نَافِلَةً»ترجمہ
ابن ابی الخریف اپنے والد سے، وہ ان کے دادا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: میں اور میرا بھائی رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے، آپ ﷺ مسجد خیف میں نماز پڑھا رہے تھے، اور ہم اپنی فرض نماز گھر میں پڑھ چکے تھے، اس لیے ہم نے ان کے ساتھ نماز نہ پڑھی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم دونوں کو ہمارے ساتھ نماز پڑھنے سے کس چیز نے روکا؟“ ہم نے عرض کیا: ہم اپنی فرض نماز گھر میں پڑھ چکے تھے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی اپنی فرض نماز گھر میں پڑھ لے، پھر وہ جماعت پا لے، تو وہ ان کے ساتھ بھی نماز پڑھے، اس کی گھر کی نماز نفل شمار ہوگی۔“