حدیث نمبر: 19113
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا حَكَّامُ بْنُ سَلْمٍ، عَنْ عَنْبَسَةَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي سُلَالَةَ السُّلَمِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أَئِمَّةٌ يَمْلِكُونَ أَرْزَاقَكُمْ يُحَدِّثُونَكُمْ فَيَكْذِبُونَكُمْ وَيَعْمَلُونَ وَيُسِيئُونَ الْعَمَلَ لَا يَرْضَوْنَ مِنْكُمْ حَتَّى تُحَسِّنُوا قَبِيحَهُمْ وَتُصَدِّقُوا كَذِبَهُمْ فَأَعْطَوْهُمُ الْحَقَّ مَا رَضُوا بِهِ، فَإِذَا تَجَاوَزُوا فَمَنْ قُتِلَ عَلَى ذَلِكَ فَهُوَ شَهِيدٌ»
ترجمہ

سیدنا ابوسلالہ سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب تم پر ایسے حکمران مسلط ہوں گے جو تمہارے رزق کے مالک ہوں گے، وہ تم سے باتیں کریں گے اور جھوٹ بولیں گے، اور جو کام کریں گے وہ برا کریں گے، وہ تم سے اس وقت تک راضی نہیں ہوں گے جب تک تم ان کی برائی کو اچھا نہ کہو اور ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کرو۔ چنانچہ (اس وقت) انہیں حق دے دو جب تک وہ اس پر راضی ہوں، اور جب وہ حد سے بڑھ جائیں تو جو اس پر قتل ہو جائے وہ شہید ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند من يعرف بالكنى / حدیث: 19113
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 362، حدیث 910