المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
من يكنى أبا أميمة أبو أميمة باب: جن کی کنیت ابوامیمہ ہے — سیدنا ابوامیمہ رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 19112
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، أَنَّ عِصَامَ بْنَ يَحْيَى، حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي أُمَيْمَةَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَغَدَّى فِي السَّفَرِ وَأَنَا قَرِيبٌ مِنْهُ جَالِسٌ فَقَالَ: «هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ» ، فَقُلْتُ: إِنِّي صَائِمٌ، قَالَ: «إِنَّ اللهَ وَضَعَ عَنِ الْمُسَافِرِ نِصْفَ الصَّلَاةِ وَالصَّوْمِ»ترجمہ
سیدنا ابواُمیمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ سفر میں کھانا کھا رہے تھے اور میں آپ ﷺ کے قریب بیٹھا ہوا تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”آؤ کھانا کھاؤ۔“ میں نے عرض کیا: میں روزے سے ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ نے مسافر سے آدھی نماز اور روزہ معاف کر دیا ہے۔“