المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
من يكنى أبا أمية أبو أمية المخزومي باب: جن کی کنیت ابوامیہ ہے — سیدنا ابوامیہ مخزومی رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ح، وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَبِي الْمُنْذِرِ مَوْلَى أَبِي ذَرٍّ، عَنْ أَبِي أُمَيَّةَ الْمَخْزُومِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أُتِيَ بِسَارِقٍ اعْتَرَفَ اعْتِرَافًا لَمْ تُوجَدْ مَعَهُ مَتَاعٌ» ، فَقَالَ: «مَا إِخَالُكَ سَرَقْتَ؟» ، قَالَ: بَلَى، قَالَ: «مَا إِخَالُكَ سَرَقْتَ؟» ، قَالَ: بَلَى قَالَ: «فَاذْهَبُوا بِهِ فَاقْطَعُوا يَدَهُ» ، قَالَ: فَقَطَعُوا يَدَهُ ثُمَّ جَاءُوا بِهِ فَقَالَ: «اسْتَغْفِرِ اللهَ وَتُبْ إِلَيْهِ» ، قَالَ: أَسْتَغْفِرُ اللهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ قَالَ: «اللهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ اللهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ»سیدنا ابوامیہ مخزومی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک چور لایا گیا جس نے بغیر کسی سامان کے موجود ہونے کے صاف اعتراف کر لیا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرا خیال نہیں کہ تم نے چوری کی ہو؟“ اس نے کہا: کیوں نہیں (میں نے چوری کی ہے)۔ آپ ﷺ نے پھر فرمایا: ”میرا خیال نہیں کہ تم نے چوری کی ہو؟“ اس نے کہا: کیوں نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے لے جاؤ اور اس کا ہاتھ کاٹ دو۔“ راوی کہتے ہیں: چنانچہ انہوں نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا، پھر اسے لے کر آئے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ سے مغفرت مانگو اور اس کی طرف رجوع کرو۔“ اس نے کہا: میں اللہ سے مغفرت مانگتا ہوں اور اس کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ! اس کی توبہ قبول فرما، اے اللہ! اس کی توبہ قبول فرما۔“