حدیث نمبر: 19094
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ، ثنا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ دَعُوا النَّاسَ فَلْيُصِبْ بَعْضُهُمْ مِنْ بَعْضٍ، وَإِذَا اسْتَنْصَحَ الرَّجُلُ أَخَاهُ فَلْيَنْصَحْهُ» ، هَكَذَا قَالَ مَنْصُورُ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ وَزَادَ عَلَى رِوَايَةِ النَّاسِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ وَلَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ،
ترجمہ

سیدنا ابویزید رضی اللہ عنہ سے، ان کے بیٹے حکیم روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی شہری کسی دیہاتی کا سامان بیچ کر منافع نہ کمائے (یعنی دلالی نہ کرے)، لوگوں کو چھوڑ دو کہ ایک دوسرے سے فائدہ اٹھائیں، اور جب کوئی آدمی اپنے بھائی سے نصیحت طلب کرے تو وہ اسے نصیحت کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: منصور بن ابی الاسود نے حکیم بن ابی یزید کی روایت میں یوں کہا، اور اس حدیث میں دوسرے راویوں کی روایت پر یہ اضافہ کیا ہے: ”کوئی شہری کسی دیہاتی کا سامان نہ بیچے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند من يعرف بالكنى / حدیث: 19094
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 355، حدیث 891