المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
من يكنى أبا كبشة أبو كبشة الأنماري باب: جن کی کنیت ابوکبشہ ہے — سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ كَيْسَانَ الْمِصِّيصِيُّ، ثنا أَبُو حُذَيْفَةَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ أَبِي كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيِّ قَالَ: ضَرَبَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثَلُ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَرْبَعَةُ نَفَرٍ: " رَجُلٌ آتَاهُ اللهُ عِلْمًا وَمَالَا فَهُوَ يَعْمَلُ بِعِلْمِهِ فِي مَالِهِ وَرَجُلٌ آتَاهُ اللهُ عِلْمًا وَلَمْ يُؤْتِهِ مَالًا، فَهُوَ يَقُولُ: لَوْ آتَانِي اللهُ مِثْلَ مَا آتَى هَذَا لَعَمِلْتُ فِيهِ كَمَا يَعْمَلُ فَهُمَا فِي الْأَجْرِ سَوَاءٌ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللهُ مَالًا وَلَمْ يُؤْتِهِ عِلْمًا فَسَلَّطَهُ عَلَى هَلَكَتِهِ فِي غَيْرِ الْحَقِّ لَا يَتَّقِي فِيهِ رَبًّا وَلَا يَصِلُ فِيهِ رَحِمًا وَرَجُلٌ لَمْ يُؤْتِهِ اللهُ عِلْمًا وَلَمْ يُؤْتِهِ مَالًا فَهُوَ يَقُولُ: لَوْ آتَانِي اللهُ مِثْلَ مَا آتَى هَذَا لَعَمِلْتُ فِيهِ مِثْلَ مَا يَعْمَلُ فَهُمَا فِي الْوِزْرِ سَوَاءٌ "سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے میرے لیے اس امت کی مثال چار آدمیوں سے بیان کی: ”ایک وہ شخص جسے اللہ نے علم اور مال دونوں عطا کیے، تو وہ اپنے علم کے مطابق اپنے مال میں عمل کرتا ہے۔ اور ایک وہ شخص جسے اللہ نے علم دیا مگر مال نہ دیا، تو وہ کہتا ہے: اگر اللہ مجھے بھی اتنا ہی دیتا جتنا اس کو دیا ہے تو میں بھی اسی طرح عمل کرتا جیسے وہ کرتا ہے، تو یہ دونوں اجر میں برابر ہیں۔ اور ایک وہ شخص جسے اللہ نے مال دیا مگر علم نہ دیا، تو وہ اسے ناحق راہوں میں تباہ کر ڈالتا ہے، نہ اس میں اپنے رب سے ڈرتا ہے اور نہ صلہ رحمی کرتا ہے۔ اور ایک وہ شخص جسے اللہ نے نہ علم دیا نہ مال، تو وہ کہتا ہے: اگر اللہ مجھے بھی اتنا ہی دیتا جتنا اس کو دیا ہے تو میں بھی اسی طرح عمل کرتا جیسے وہ کرتا ہے، تو یہ دونوں گناہ میں برابر ہیں۔“