المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
من يكنى أبا كبشة أبو كبشة الأنماري باب: جن کی کنیت ابوکبشہ ہے — سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 19060
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ الْحَلَبِيُّ، ثنا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُهَاجِرٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ رُوَيْمٍ، عَنْ أَبِي كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيِّ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةٍ مِنْ مَغَازِيهِ فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا فَأَتَيْنَاهُ فِيهِ فَرَفَعَ يَدَيْهِ وَقَالَ: «الْإِيمَانُ يَمَانٍ وَالْحِكْمَةُ هَهُنَا إِلَى لَخْمٍ وَجُذَامَ»ترجمہ
سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آپ ﷺ کے غزوات میں سے ایک غزوے میں نکلے، پھر ہم ایک مقام پر اترے تو ہم آپ ﷺ کے پاس آئے، آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور فرمایا: ”ایمان یمن کی طرف ہے، اور حکمت یہاں، لخم اور جذام (قبیلوں) کی طرف ہے۔“