حدیث نمبر: 19058
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ الْمَلْطِيُّ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا عُبَادَةُ بْنُ مُسْلِمٍ الْفَزَارِيُّ، عَنْ يُونُسَ بْنِ خَبَّابٍ، عَنْ سَعِيدِ أَبِي الْبُحْتُرِيِّ الطَّائِيِّ، حَدَّثَنِي أَبُو كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا ثَلَاثًا أُقْسِمُ عَلَيْهِنَّ: مَا نَقَصَ مَالُ عَبْدٍ مِنْ صَدَقَةٍ، وَلَا ظُلِمَ عَبْدٌ بِمَظْلَمَةٍ فَصَبَرَ عَلَيْهَا إِلَّا زَادَهُ اللهُ بِهَا عِزًّا، وَلَا فَتَحَ عَبْدٌ بَابَ مَسْأَلَةٍ إِلَّا فُتِحَ لَهُ بَابُ فَقْرٍ "
ترجمہ

سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”میں تمہیں ایک حدیث بیان کرتا ہوں، تین باتوں پر قسم کھاتا ہوں: کسی بندے کا مال صدقہ دینے سے کم نہیں ہوتا، اور جس بندے پر ظلم کیا جائے اور وہ اس پر صبر کرے تو اللہ اسے اس کی وجہ سے عزت میں ضرور بڑھاتا ہے، اور جو بندہ سوال کا دروازہ کھولتا ہے اس پر فقر (محتاجی) کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند من يعرف بالكنى / حدیث: 19058
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 341، حدیث 855