المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
أبو الردين باب: سیدنا ابوالردین رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 19047
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ إِبْرَاهِيمُ النَّحْوِيُّ الصُّورِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي الرُّدَيْنِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ قَوْمٍ يَجْتَمِعُونَ عَلَى كِتَابِ اللهِ يَتَعَاطَوْنَهُ بَيْنَهُمْ إِلَّا كَانُوا أَضْيَافًا لِلَّهِ وَإِلَّا حَفَّتْهُمُ الْمَلَائِكَةُ حَتَّى يَقُومُوا أَوْ يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ، وَمَا مِنْ عَبْدٍ يَخْرُجُ فِي طَلَبِ عَلْمٍ مَخَافَةَ أَنْ يَمُوتَ أَوْ فِي انْتِسَاخِهِ مَخَافَةَ أَنْ يُدْرَسَ إِلَّا كَانَ كَالْغَادِي الرَّائِحِ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَمَنْ يُبْطِئْ بِهِ عَمَلُهُ لَا يُسْرِعُ بِهِ نَسَبُهُ»ترجمہ
سیدنا ابورُدین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو بھی لوگ اللہ کی کتاب پر جمع ہو کر آپس میں اس کا مطالعہ کریں تو وہ اللہ کے مہمان ہوتے ہیں اور فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں، یہاں تک کہ وہ اٹھ جائیں یا کسی اور بات میں مشغول ہو جائیں۔ اور جو بندہ بھی علم کی تلاش میں نکلے، اس ڈر سے کہ کہیں وہ فوت نہ ہو جائے، یا اسے لکھنے کے لیے نکلے، اس ڈر سے کہ کہیں وہ مٹ نہ جائے، تو وہ اللہ کی راہ میں صبح و شام چلنے والے کی مانند ہے، اور جسے اس کا عمل پیچھے رکھے، اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھا سکتا۔“