المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
ما أسند أبو حبة باب: سیدنا ابوحبہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 19026
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو رَبِيعَةَ فَهِدُ بْنُ عَوْفٍ، ح، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ سُورَةَ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ح، وَحَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثنا عَفَّانُ، قَالُوا: ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ أَبِي حَبَّةَ الْبَدْرِيِّ، قَالَ: لَمَّا أَنْ لَقِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ قَالَ: " إِنَّ جِبْرِيلَ قَدْ أَمَرَنِي أَنْ أُقْرِئَكَ {لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا} [البينة: ١] "، فَقَالَ أُبَيُّ: يَا رَسُولَ اللهِ أَوَ قَدْ ذُكِرْتُ هُنَاكَ، قَالَ: «نَعَمْ» ، قَالَ: «فَبَكَى»ترجمہ
سیدنا ابوحبہ بدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب نبی کریم ﷺ کی ملاقات سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں سورت «لم یکن الذین کفروا» (جو لوگ کافر ہوئے وہ باز آنے والے نہ تھے) پڑھ کر سناؤں“ [سورۃ البینہ: 1]۔ ابی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا وہاں میرا نام لیا گیا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ کہتے ہیں: تو وہ رو پڑے۔