المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
من يكنى أبا فاطمة، أبو فاطمة الضمري باب: جن کی کنیت ابوفاطمہ ہے — سیدنا ابوفاطمہ ضمری رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْعَلَاءِ الْحِمْصِيُّ، ثنا جَدِّي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلَاءِ، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي فَاطِمَةَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مُرْنِي بِعَمَلٍ أَسْتَقِيمُ عَلَيْهِ وَأَعْمَلُهُ، قَالَ: «عَلَيْكَ بِالْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللهِ فَإِنَّهُ لَا مِثْلَ لَهُ» ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ حَدِّثْنِي بِعَمَلٍ أَسْتَقِيمُ عَلَيْهِ وَأَعْمَلُهُ قَالَ: «عَلَيْكَ بِالْهِجْرَةِ فَإِنَّهُ لَا مِثْلَ لَهَا» ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ حَدِّثْنِي بِعَمَلٍ أَسْتَقِيمُ عَلَيْهِ وَأَعْمَلُهُ، قَالَ: «عَلَيْكَ بِالسُّجُودِ فَإِنَّكَ لَا تَسْجُدُ لِلَّهِ سَجْدَةً إِلَّا رَفَعَ اللهُ لَكَ بِهَا دَرَجَةً وَحَطَّ بِهَا خَطِيئَةً»سیدنا ابوفاطمہ ضمری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جس پر میں ثابت قدم رہوں اور اسے کرتا رہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جہاد فی سبیل اللہ کو لازم پکڑو، کیونکہ اس جیسا کوئی عمل نہیں۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کوئی اور عمل بتائیں جس پر میں ثابت قدم رہوں اور اسے کرتا رہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہجرت کو لازم پکڑو، کیونکہ اس جیسی کوئی چیز نہیں۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کوئی اور عمل بتائیں جس پر میں ثابت قدم رہوں اور اسے کرتا رہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سجدے کو لازم پکڑو، کیونکہ تم اللہ کے لیے کوئی سجدہ نہیں کرتے مگر اللہ اس کی وجہ سے تمہارا ایک درجہ بلند کرتا ہے اور ایک گناہ مٹا دیتا ہے۔“