المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
من يكنى أبا هند أبو هند الداري باب: جن کی کنیت ابوہند ہے — سیدنا ابوہند داری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 19007
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو صَخْرٍ حُمَيْدُ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هِنْدٍ الدَّارِيُّ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «مَنْ قَامَ مَقَامَ رِيَاءٍ رَاءَى اللهُ بِهِ وَمَنْ قَامَ مَقَامَ سُمْعَةٍ سَمَّعَ اللهُ بِهِ»ترجمہ
سیدنا ابوہند داری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص دکھاوے کی خاطر کھڑا ہو، اللہ تعالیٰ اسے رسوا کرے گا، اور جو شہرت کی خاطر کھڑا ہو، اللہ تعالیٰ اس کی حقیقت ظاہر کر دے گا۔“