المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
من يكنى أبا منفعة أبو منفعة الحنفي جد كليب بن منفعة باب: جن کی کنیت ابومنفعہ ہے — سیدنا ابومنفعہ حنفی رضی اللہ عنہ، کلیب بن منفعہ کے دادا
حدیث نمبر: 18990
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَا: ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ مُرَّةَ الْحَنَفِيُّ، عَنْ كُلَيْبِ بْنِ مَنْفَعَةَ الْحَنَفِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَنْ أَبَرُّ؟، قَالَ: «أُمُّكَ وَأَبَاكَ وَأُخْتَكَ وَأَخَاكَ وَمَوْلَاكَ الَّذِي يَلِي ذَاكَ حَقًّا وَاجِبًا وَرَحِمًا مَوْصُولَةً»ترجمہ
سیدنا ابومنفعہ حنفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں کس کے ساتھ نیکی کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی ماں، اپنے باپ، اپنی بہن، اپنے بھائی اور اپنے آزاد کردہ غلام کے ساتھ جو اس کے بعد آتا ہے، یہ ایک واجب حق اور صلہ رحمی ہے۔“