المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
أبو سعد بن فضالة الأنصاري باب: سیدنا ابوسعد بن فضالہ انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 18982
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ الْكَوْسَجُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ زِيَادِ بْنِ مِينَا، عَنْ أَبِي سَعْدِ بْنِ فَضَالَةَ، وَكَانَ مِنَ الصَّحَابَةِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «إِذَا جَمَعَ اللهُ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِيَوْمٍ لَا رَيْبَ فِيهِ» نَادَى مُنَادٍ: مَنْ كَانَ أَشْرَكَ فِي عَمِلٍ عَمَلُهُ لِلَّهِ أَحَدًا فَلْيَطْلُبْ ثَوَابَهُ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللهِ فَإِنَّ اللهَ أَغْنَى الشُّرَكَاءِ عَنِ الشِّرْكِترجمہ
سیدنا ابوسعد بن فضالہ انصاری رضی اللہ عنہ - جو صحابہ میں سے تھے - سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جب اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اگلوں اور پچھلوں کو اس دن کے لیے جمع کرے گا جس میں کوئی شک نہیں، تو ایک پکارنے والا پکارے گا: جس نے اپنے کسی عمل میں جو اللہ کے لیے کیا تھا، کسی اور کو شریک بنایا ہو تو وہ اپنے عمل کا ثواب اللہ کے سوا کسی اور سے طلب کرے، کیونکہ اللہ تمام شریکوں سے سب سے زیادہ بے نیاز ہے۔“