المعجم الكبير للطبراني
باب الياء— حرف یا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يعلى بن مرة العامري باب: سیدنا یعلیٰ بن مرہ عامری رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثنا عَفَّانُ، ثنا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ يَعْلَى بْنُ مُرَّةَ، أَنَّهُمُ خَرَجُوا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى طَعَامٍ دُعُوا إِلَيْهِ، فَإِذَا حُسَيْنٌ يَلْعَبُ مَعَ صَبِيَّةٍ فِي السِّكَّةِ فَاسْتَقْبَلَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَامَ الْقَوْمِ، فَشَبَّكَ يَدَيْهِ فَطَفِقَ الْغُلَامُ يَقَعُ هَهُنَا وَهَهُنَا وَيُضَاحِكُهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَخَذَهُ، فَجَعَلَ إِحْدَى يَدَيْهِ تَحْتَ ذَقَنِهِ وَالْأُخْرَى فِي فَأْسِ رَأْسِهِ ثُمَّ اتَّبَعَهُ فَقَبَّلَهُ، وَقَالَ: «حُسَيْنٌ مِنِّي وَأَنَا مِنْ حُسَيْنٍ أَحَبَّ اللهُ مَنْ أَحَبَّ حُسَيْنًا حُسَيْنٌ سِبْطٌ مِنَ الْأَسْبَاطِ»سعید بن ابی راشد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہیں سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک ایسی دعوتِ طعام پر نکلے جس کی طرف انہیں بلایا گیا تھا، اسی دوران حسین رضی اللہ عنہ گلی میں کچھ بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے، تو رسول اللہ ﷺ لوگوں سے آگے بڑھ کر ان کے سامنے آئے، اپنی انگلیاں آپس میں جوڑیں تو وہ بچہ ادھر ادھر گرتا پڑتا تھا اور رسول اللہ ﷺ اس سے کھیل رہے تھے، یہاں تک کہ آپ ﷺ نے اسے پکڑ لیا، ایک ہاتھ اس کی ٹھوڑی کے نیچے اور دوسرا اس کے سر کے اوپری حصے پر رکھا، پھر اس کے پیچھے جھک کر اسے بوسہ دیا، اور فرمایا: ”حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں، اللہ اس سے محبت رکھے جو حسین سے محبت رکھے، حسین اسباط میں سے ایک سبط ہے۔“