المعجم الكبير للطبراني
باب الياء— حرف یا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد بن ركانة بن عبد يزيد بن هاشم توفي في خلافة معاوية باب: سیدنا یزید بن رکانہ بن عبدیزید بن ہاشم رضی اللہ عنہ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں وفات پائی
حدیث نمبر: 18867
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا صَلَّى عَلَى الْمَيِّتِ كَبَّرَ أَرْبَعًا ثُمَّ قَالَ: «اللهُمَّ عَبْدُكَ وَابْنُ أَمَتِكَ احْتَاجَ إِلَى رَحْمَتِكَ، وَأَنْتَ غَنِيٌّ عَنْ عَذَابِهِ، فَإِنْ كَانَ مُحْسِنًا فَزِدْ فِي إِحْسَانِهِ، وَإِنْ كَانَ مُسِيئًا فَتَجَاوَزْ عَنْهُ» ثُمَّ يَدْعُو بِمَا شَاءَ اللهُ أَنْ يَدْعُوَترجمہ
سیدنا یزید بن رکانہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب میت پر نماز پڑھتے تو چار تکبیریں کہتے، پھر فرماتے: ”اے اللہ! تیرا بندہ اور تیری بندی کا بیٹا تیری رحمت کا محتاج ہے، اور تو اس کے عذاب سے بے نیاز ہے۔ اگر یہ نیک تھا تو اس کی نیکی میں اضافہ فرما، اور اگر برا تھا تو اسے معاف فرما دے۔“ پھر جو دعا چاہتے، مانگتے۔