المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شعبة بن الحجاج، عن سماك باب: شعبہ بن حجاج کی سماک سے روایات
حدیث نمبر: 1883
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَنْمَاطِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «يَكُونُ اثْنَا عَشَرَ أَمِيرًا» ، ثُمَّ قَالَ كَلِمَةً لَمْ أَفْهَمْهَا، فَقَالَ الْقَوْمُ: قَالَ: «كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ»ترجمہ
سماک، سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”بارہ امیر ہوں گے“، پھر آپ ﷺ نے ایک ایسی بات فرمائی جو میں نہ سمجھ سکا، تو لوگوں نے کہا: آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“