المعجم الكبير للطبراني
باب اللام ألف— حرف لام الف
عمر بن نبهان، عن أبي ثعلبة باب: عمر بن نبہان کی سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18821
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا شَعْتَمُ بْنُ أَصِيلٍ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ نَبْهَانَ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ، قَالَ: تُوُفِّيَ لِي وَلَدَانُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، تُوُفِّيَ لِي وَلَدَانُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ مَاتَ لَهُ وَلَدَانِ أَدْخَلَهُ اللهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ» فَلَقِيَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ، فَقَالَ: أَنْتَ الَّذِي حَدَّثَكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْوَلَدَيْنِ، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: لِئَنْ يَكُونَ حَدَّثَنِي بِهِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا غُلِّقَتْ عَنْهُ فِلَسْطِينُ "ترجمہ
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میرے دو بچے فوت ہو گئے، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے دو بچے فوت ہو گئے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس کے دو بچے فوت ہو جائیں، اللہ اسے ان پر اپنی رحمت کے فضل سے جنت میں داخل کرے گا۔“ راوی کہتے ہیں: پھر مجھے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ملے تو انہوں نے پوچھا: کیا تمہیں ہی رسول اللہ ﷺ نے دو بچوں کے بارے میں یہ بات بتائی تھی؟ میں نے کہا: جی ہاں۔ انہوں نے کہا: اگر آپ ﷺ نے یہ بات مجھے بتائی ہوتی تو یہ مجھے اس سے بھی زیادہ محبوب ہوتی کہ میرے لیے فلسطین کا دروازہ کھول دیا جاتا۔