حدیث نمبر: 1877
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ، قَالَ: «كَانَتْ شَيْبُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَرَّحَ لِحْيَتَهُ، أَظُنُّهُ قَالَ ودَهَنَهَا، لَمْ يَتَبَيَّنْ، وَإِذَا تَرَكَهَا تَبَيَّنَ»
ترجمہ

سماک بن حرب بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: ”نبی کریم ﷺ کے بالوں میں سفیدی، جب آپ ﷺ اپنی داڑھی میں کنگھی کرتے - میرا خیال ہے انہوں نے کہا: اور اس میں تیل لگاتے - تو نمایاں نہ ہوتی، اور جب آپ ﷺ اسے یونہی چھوڑ دیتے تو وہ نمایاں ہوجاتی۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1877
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 217، حدیث 1890