المعجم الكبير للطبراني
باب الهاء— حرف ہا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
من اسمه هبيب هبيب بن مغفل الغفاري وهو هبيب بن محمد بن عمرو بن المغفل بن الوافغة بن حرام بن غفار بن مليل بن ضمرة بن بكر بن عبد مناة بن كنانة بن خزيمة بن مدركة بن إلياس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان وبلغني أنه إنما سمي ابن مغفل لأنه أغفل سمة إبله فلم يسمها باب: جن کا نام ہبیب ہے — سیدنا ہبیب بن مغفل غفاری رضی اللہ عنہ (آپ ہبیب بن محمد بن عمرو بن مغفل بن وافغہ بن حرام بن غفار بن ملیل بن ضمرہ بن بکر بن عبدمناۃ بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان ہیں؛ امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مجھے معلوم ہوا ہے کہ انہیں ابن مغفل اس لیے کہا گیا کہ انہوں نے اپنے اونٹوں پر داغ لگانا چھوڑ دیا تھا)
حدیث نمبر: 18762
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينَيُّ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي تَمِيمٍ الْجَيْشَانِيِّ، قَالَ: جَمَعَنَا الْمَجْلِسُ فِي أَطْرَابُلْسَ، مَعَنَا هُبَيْبٌ الْغِفَارِيُّ، وَعَمْرُو بْنُ الْعَاصِ صَاحِبَا رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ عَمْرٌو: «أَفْضَلُ رَمَضَانَ» ، فَقَالَ الْغِفَارِيُّ: «لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ قَضَاءِ رَمَضَانَ» إِنَّمَا قَالَ اللهُ: «فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ»ترجمہ
ابو تمیم جیشانی (تابعی) بیان کرتے ہیں: ہماری مجلس طرابلس میں جمع ہوئی، ہمارے ساتھ سیدنا ہُبیب غفاری اور سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما تھے، جو دونوں رسول اللہ ﷺ کے صحابی تھے۔ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: رمضان کی قضا کا بہترین وقت (پے در پے رکھنا ہے)۔ اس پر سیدنا ہُبیب غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم رمضان کی قضا میں فرق نہیں کرتے“، اللہ تعالیٰ نے تو صرف یہ فرمایا ہے: ”پس دوسرے دنوں میں گنتی پوری کر لے۔“