المعجم الكبير للطبراني
باب الهاء— حرف ہا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسنده أبو بردة بن نيار باب: سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 18741
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى، عَنْ جُمَيْعِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَرِيقٍ مِنْ طُرُقِ الْمَدِينَةِ فَمَرَّ بِطَعَامٍ فَأَدْخَلَ يَدَهُ فَأَخْرَجَ عَلَى يَدِهِ طَعَامًا رَدِيئًا فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّ»ترجمہ
سیدنا ابو بردہ بن نیار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں مدینہ کے راستوں میں سے ایک راستے میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ چل رہا تھا کہ آپ ﷺ کا گزر کھانے کے ایک ڈھیر پر ہوا، آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ اس میں ڈالا تو ہاتھ پر خراب کھانا نکلا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں۔“