المعجم الكبير للطبراني
باب الهاء— حرف ہا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حميد بن هلال، عن هشام بن عامر باب: حمید بن ہلال کی سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18668
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي الدَّهْمَاءِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «احْفِرُوا وَأَحْسِنُوا وَأَوْسِعُوا وَادْفِنُوا الِاثْنَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي قَبْرٍ، وَقَدِّمُوا أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا» فَقُدِّمَ أَبِي بَيْنَ يَدَيْ رَجُلَيْنِ، زَادَ عَبْدُ الْوَارِثِ فِي إِسْنَادِ هَذَا الْحَدِيثِ أَبَا الدَّهْمَاءِترجمہ
سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قبر کھودو، اچھی اور کشادہ بناؤ، اور دو دو یا تین تین کو ایک قبر میں دفن کرو، اور جسے ان میں قرآن زیادہ یاد ہو اسے آگے رکھو۔“ چنانچہ میرے والد کو دو آدمیوں سے آگے رکھا گیا۔
عبدالوارث نے اس حدیث کی سند میں ابوالدھماء کا اضافہ کیا ہے۔