المعجم الكبير للطبراني
باب الهاء— حرف ہا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حميد بن هلال، عن هشام بن عامر باب: حمید بن ہلال کی سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18667
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: شَكَوْا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقَرْحَ وَالْحَفْرَ لِكُلِّ إِنْسَانٍ يَوْمَ أُحُدٍ فَقَالَ: «احْفِرُوا وَأَعْمِقُوا وَأَحْسِنُوا وَادْفِنُوا الِاثْنَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي قَبْرٍ» قَالُوا: فَمَنْ نُقَدِّمُ؟ قَالَ: «أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا»ترجمہ
سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: صحابہ نے غزوہ اُحد کے دن نبی کریم ﷺ سے زخموں اور ہر شخص کے لیے الگ قبر کھودنے کی مشقت کی شکایت کی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”قبر کھودو، گہری بناؤ، اچھی بناؤ، اور دو دو یا تین تین کو ایک قبر میں دفن کرو۔“ انہوں نے عرض کیا: تو ہم کسے آگے رکھیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جسے ان میں قرآن زیادہ یاد ہو۔“