المعجم الكبير للطبراني
باب الهاء— حرف ہا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حميد بن هلال، عن هشام بن عامر باب: حمید بن ہلال کی سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18663
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ قَالَ: جَاءَ هِشَامُ بْنُ عَامِرٍ إِلَى الصَّلَاةِ فَأَسْرَعَ الْمَشْيَ فَدَخَلَ فِي الصَّلَاةِ، وَقَدْ حَفَّزَهُ النَّفَسُ فَجَهَرَ بِالْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قِيلَ لَهُ: أَتَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ؟ قَالَ: «إِنَّا لَنَفْعَلُ»ترجمہ
…سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ نماز کے لیے آئے تو تیز چلتے ہوئے آئے اور نماز میں شامل ہو گئے، سانس پھولی ہوئی تھی تو انہوں نے امام کے پیچھے بلند آواز سے قرأت کی۔ جب انہوں نے نماز مکمل کی تو ان سے کہا گیا: کیا آپ امام کے پیچھے قرأت کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”ہم ایسا کرتے ہیں۔“