المعجم الكبير للطبراني
باب الهاء— حرف ہا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
من اسمه هشام هشام بن حكيم بن حزام بن أسد بن عبد العزى بن قصي بن كلاب بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك قتل بأجنادين بأرض الشام باب: جن کا نام ہشام ہے — سیدنا ہشام بن حکیم بن حزام بن اسد بن عبدالعزیٰ بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک رضی اللہ عنہ، اجنادین (ملکِ شام) میں شہید ہوئے
حدیث نمبر: 18660
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدَةَ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ عَمِّهِ قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ: أَنَّ عِيَاضَ بْنَ غَنْمٍ، وهِشَامُ بْنُ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، مَرَّا بِعَامِلِ حِمْصَ وَقَدْ شَمَّسَ أَنْبَاطًا فِي الشَّمْسِ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِلْعَامِلِ: مَا هَذَا يَا فُلَانُ؟ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «إِنَّ اللهَ يُعَذَّبُ الَّذِينَ يُعَذِّبُونَ النَّاسَ فِي الدُّنْيَا»ترجمہ
…اور ہشام بن حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ، حمص کے عامل کے پاس سے گزرے جس نے نبطی لوگوں کو دھوپ میں کھڑا کر رکھا تھا، تو ان میں سے ایک نے عامل سے کہا: اے فلاں! یہ کیا ہے؟ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو عذاب دے گا جو دنیا میں لوگوں کو عذاب دیتے ہیں۔“