المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جعفر بن أبي ثور، عن جابر بن سمرة باب: جعفر بن ابی ثور کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1856
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى الْأَشْيَبُ، ثنا شَيْبَانُ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَأْمُرُنَا بِصِيَامِ عَاشُورَاءَ وَيَحُثُّنَا وَيَتَعَاهَدُنَا عِنْدَهُ، فَلَمَّا فُرِضَ رَمَضَانُ لَمْ يَأْمُرْنَا بِهِ وَلَمْ يَنْهَنَا عَنْهُ، وَلَمْ يَتَعَاهَدْنَا عِنْدَهُ»ترجمہ
جعفر بن ابی ثور، سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ ہمیں عاشوراء کے روزے کا حکم دیتے اور اس کی ترغیب دلاتے اور اس پر ہماری نگرانی فرماتے، پھر جب رمضان فرض ہوا تو نہ آپ ﷺ نے ہمیں اس کا حکم دیا اور نہ اس سے روکا، اور نہ اس پر نگرانی فرمائی۔“