المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جعفر بن أبي ثور، عن جابر بن سمرة باب: جعفر بن ابی ثور کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1855
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْأُبُلِّيُّ، حَدَّثَنَا جَمِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَتَكِيُّ، ثنا وَكِيعٌ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ الْأَسَدِيُّ، عَنْ جَعْفَرٍ السُّوَائِيُّ، عَنْ جَدِّهِ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ: «كُنَّا نُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ، وَلَا نُصَلِّي فِي مَبَارِكِ الْإِبِلِ، وَكُنَّا نَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ، وَلَا نَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ»ترجمہ
جعفر سوائی اپنے دادا سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: ”ہم بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھتے تھے اور اونٹوں کے باڑے میں نماز نہیں پڑھتے تھے، اور ہم اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرتے تھے اور بکری کا گوشت کھانے سے وضو نہیں کرتے تھے۔“