المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بسام الصيرفي، عن عون بن أبي جحيفة باب: بسام صیرفی کی عون بن ابی جحیفہ سے روایات
حدیث نمبر: 18531
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ الْبِنَّاءُ الْكُوفِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الْمُرِّيُّ، ثنا بَسَّامُ الصَّيْرَفِيُّ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قُبَّةٍ حَمْرَاءَ مِنْ أُدُمٍ فَأَخْرَجَ بِلَالٌ فَضْلَ وَضُوئِهِ فَابْتَدَرَهُ النَّاسُ، فَمِنْهُمْ مَنْ أَخَذَ شَيْئًا، وَمِنْهُمْ مَنْ لَمْ يَأْخُذْ ثُمَّ أَخْرَجَ بِلَالٌ عَنَزَةً فَرَكَزَهَا فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى إِلَيْهَا، وَالنَّاسُ وَالدَّوَابُّ يَمُرُّونَ بَيْنَ يَدَيْهِ»ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو چمڑے کے سرخ خیمے میں دیکھا، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ کے وضو کا بچا ہوا پانی نکالا تو لوگ اس کی طرف لپکے، کسی نے کچھ لے لیا اور کسی نے نہیں لیا۔ پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے ایک نیزہ نکال کر گاڑ دیا تو نبی کریم ﷺ نکلے اور اس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی جبکہ لوگ اور جانور آپ ﷺ کے سامنے سے گزر رہے تھے۔