المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو بردة الأشعري، عن عون بن أبي جحيفة باب: ابوبردہ اشعری کی عون بن ابی جحیفہ سے روایات
حدیث نمبر: 18508
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَطْحَاءِ، وَقَدْ أَذَّنَ بِلَالٌ فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ قُبَّةٍ لَهُ مِنْ أُدُمٍ فَجَلَسَ بِفِنَائِهَا، ثُمَّ أُتِيَ بِطَهُورٍ، فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ بَادَرَ النَّاسُ إِلَى فَضْلِ وَضُوئِهِ مِنْ شَارِبٍ ومُتَوَضِئٍ، ثُمَّ أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَنَزَةٍ فَغُرِزَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ فَصَلَّى بِالنَّاسِ، وَإِنَّ الصَّبِيَّ وَالْمَرْأَةَ وَالشَّاةَ وَالْبَعِيرَ يَمُرُّونَ بَيْنَ يَدَيْهِ»ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو بطحاء میں دیکھا، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دے دی تھی، نبی کریم ﷺ اپنے چمڑے کے خیمے سے نکلے اور اس کے صحن میں بیٹھ گئے، پھر پانی لایا گیا تو آپ ﷺ نے وضو کیا، پھر لوگ آپ ﷺ کے وضو کے بچے ہوئے پانی کی طرف لپکے، کوئی پیتا اور کوئی اس سے وضو کرتا۔ پھر رسول اللہ ﷺ کے پاس نیزہ لایا گیا تو اسے آپ ﷺ کے سامنے گاڑ دیا گیا اور آپ ﷺ نے لوگوں کو نماز پڑھائی، جبکہ بچہ، عورت، بکری اور اونٹ آپ ﷺ کے سامنے سے گزر رہے تھے۔