المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جعفر بن أبي ثور، عن جابر بن سمرة باب: جعفر بن ابی ثور کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1850
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، وَأَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ أَيُصَلَّى فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ؟ قَالَ: «لَا» ، قِيلَ: أَيُتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِهَا؟ قَالَ: «نَعَمْ» ، قَالَ: فَيُصَلَّى فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: «نَعَمْ» قِيلَ: يُتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِهَا؟ قَالَ: «لَا»ترجمہ
جعفر بن ابی ثور بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا کہ کیا اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھی جائے؟ فرمایا: ”نہیں“، کہا گیا: کیا ان کا گوشت کھانے سے وضو کیا جائے؟ فرمایا: ”ہاں“، کہا گیا: تو کیا بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھی جائے؟ فرمایا: ”ہاں“، کہا گیا: کیا ان کا گوشت کھانے سے وضو کیا جائے؟ فرمایا: ”نہیں“۔