المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جعفر بن أبي ثور، عن جابر بن سمرة باب: جعفر بن ابی ثور کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1849
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثنا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ سِمَاكٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: مَرَّ رَجُلٌ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَتَطَهَّرُ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نَعَمْ» ، قَالَ: فَأُصَلِّي فِي مَبَارِكِ الْإِبِلِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا» ، قَالَ: أَفَأَتَطَهَّرُ عَنْ لُحُومِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: «إِنْ شِئْتَ فَتَطَهَّرْ وَإِنْ شِئْتَ فَلَا تَطَهَّرْ» ، قَالَ: فَأُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: «نَعَمْ»ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرا، اس نے کہا: کیا میں اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کروں؟ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ہاں“، اس نے کہا: تو کیا میں اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھوں؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”نہیں“، اس نے کہا: تو کیا میں بکری کا گوشت کھانے کے بعد وضو کروں؟ فرمایا: ”اگر چاہو تو وضو کر لو اور اگر چاہو تو نہ کرو“، اس نے کہا: تو کیا میں بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھوں؟ فرمایا: ”ہاں“۔