المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الجبار بن العباس الهمذاني الشبامي، عن عون بن أبي جحيفة باب: عبدالجبار بن عباس ہمدانی شبامی کی عون بن ابی جحیفہ سے روایات
حدیث نمبر: 18494
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، أَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبَّانَ، ثنا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ قَالَ ثنا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَبَّاسِ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ فَسَمِعَ قَائِلًا يَقُولُ: اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «دَعْوَةُ الْحَقِّ» فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَلِمَةُ الْإِخْلَاصِ» فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَرَجَ صَاحِبُهَا مِنَ النَّارِ» ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَجِدُونَ هَذَا صَاحِبَ مِعْزًى أَوْ صَاحِبَ كِلَابٍ يَتَصَيَّدُ»ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک سفر میں تھے کہ آپ ﷺ نے کسی کو کہتے سنا: اللہ اکبر، اللہ اکبر۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”یہ حق کی پکار ہے۔“ اس نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”یہ کلمہ اخلاص ہے۔“ اس نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اس کہنے والا آگ سے نکل گیا۔“ پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم اسے بکریوں والا یا شکار کھیلنے والے کتوں کا مالک پاؤ گے۔“