المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحجاج بن أرطاة، وعبد الله بن المختار، عن عون باب: حجاج بن ارطاۃ اور عبداللہ بن مختار کی عون سے روایات
حدیث نمبر: 18481
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ وَاصِلٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «رَأَيْتُ بِلَالًا أَذَّنَ فَأَتَتَبَّعُ فَاهُ هَهُنَا وَهَهُنَا وَالْتَفَتَ سُفْيَانُ يَمِينًا وَشِمَالًا» قَالَ يَحْيَى: قَالَ سُفْيَانُ: كَانَ حَجَّاجُ يَذْكُرُهُ عَنْ عَوْنٍ أَنَّهُ قَالَ: وَاسْتَدَارَ فِي أَذَانِهِ فَلَمَّا لَقِينَا عَوْنًا لَمْ يَذْكُرْ فِيهِ اسْتَدَارَترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو اذان دیتے دیکھا، وہ اپنے منہ کو ادھر ادھر پھیرتے تھے، اور سفیان نے (اسے بیان کرتے ہوئے) دائیں بائیں منہ پھیرا۔
یحییٰ کہتے ہیں: سفیان نے کہا کہ حجاج اسے عون سے یہ بیان کرتے تھے کہ انہوں نے ”اور اذان میں گھومے“ کا ذکر بھی کیا تھا، لیکن جب ہم خود عون سے ملے تو انہوں نے اس میں ”گھومنے“ کا ذکر نہیں کیا۔