المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سفيان الثوري، عن عون بن أبي جحيفة باب: سفیان ثوری کی عون بن ابی جحیفہ سے روایات
حدیث نمبر: 18470
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ جَمِيلٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، ثنا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ «أَنَّ بِلَالًا أَخْرَجَ فَضْلَ وَضُوءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَ النَّاسُ مِنْ نَائِلٍ وَنَاضِحٍ حَتَّى جَعَلَ الصَّبِيُّ يُدْخِلُ يَدَهُ تَحْتَ آبَاطِ الْقَوْمِ يَتَصَبَّبُ»ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے وضو کا بچا ہوا پانی لے کر نکلے تو لوگ اسے پانے اور اس سے تر ہونے میں لگ گئے، یہاں تک کہ ایک بچہ لوگوں کی بغلوں کے نیچے اپنا ہاتھ ڈال کر پانی حاصل کرنے لگا۔