المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سفيان الثوري، عن عون بن أبي جحيفة باب: سفیان ثوری کی عون بن ابی جحیفہ سے روایات
حدیث نمبر: 18468
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: " رَأَيْتُ بِلَالًا يُؤَذِّنُ وَيَدُورُ فَأَتَتَبَّعُ فَاهُ هَهُنَا وَهَهُنَا وَأُصْبُعَاهُ فِي أُذُنَيْهِ قَالَ: وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قُبَّةٍ لَهُ حَمْرَاءُ قَالَ: فَخَرَجَ بِلَالٌ بَيْنَ يَدَيْهِ الْعَنَزَةُ فَرَكَزَهَا فِي الْأَبْطَحِ فَصَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهَا الظُّهْرَ، وَالْعَصْرَ يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ الْكَلْبُ وَالْحِمَارُ وَالْمَرْأَةُ، وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ لَهُ حَمْرَاءُ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَرِيقِ سَاقَيْهِ "ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو اذان دیتے اور گھومتے دیکھا، میں ان کے منہ کی حرکت کو ادھر ادھر دیکھتا رہا جبکہ ان کی انگلیاں ان کے کانوں میں تھیں۔ رسول اللہ ﷺ اس وقت اپنے سرخ خیمے میں تھے۔ پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نیزہ لے کر نکلے اور اسے ابطح میں گاڑ دیا، تو رسول اللہ ﷺ نے اس کی طرف منہ کر کے ظہر اور عصر پڑھائی، جبکہ آپ ﷺ کے سامنے سے کتا، گدھا اور عورت گزر رہے تھے۔ آپ ﷺ نے سرخ جوڑا پہن رکھا تھا، گویا میں آج بھی آپ ﷺ کی پنڈلیوں کی چمک دیکھ رہا ہوں۔