المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يحيى بن الحارث الذماري، عن واثلة باب: یحییٰ بن حارث ذماری کی سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18446
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ بَكَّارٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّاطَرِيُّ، ثنا أَبُو عَبْدِ الْمَلِكِ الْفَزَارِيُّ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ الذِّمَارِيُّ قَالَ: لَقِيتُ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ، فَقُلْتُ: بَايَعْتَ بِيَدِكَ هَذِهِ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «نَعَمْ» ، فَقُلْتُ: أَعْطِنِي يَدَكَ أُقَبِّلُهَا فَأَعْطَانِيهَا فَقَبَّلْتُهَاترجمہ
یحییٰ بن حارث ذماری بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے ملا اور عرض کیا: کیا آپ نے اسی ہاتھ سے رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی تھی؟ انہوں نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے عرض کیا: مجھے اپنا ہاتھ دیجیے کہ میں اسے بوسہ دوں۔ انہوں نے مجھے اپنا ہاتھ دیا تو میں نے اسے بوسہ دیا۔