المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عيسى بن سنان أبو سنان، عن واثلة باب: عیسیٰ بن سنان ابوسنان کی سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18445
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى، ثنا بَقِيَّةُ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ عِيسَى بْنِ سِنَانٍ، عَنْ وَاثِلَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ رَجُلٍ يَأْتِي كَاهِنًا فَيَسْأَلُهُ إِلَّا حُجِبَتْ مِنْهُ التَّوْبَةُ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، فَإِنْ هُوَ آمَنَ بِمَا يَقُولُ فَقَدْ كَفَرَ بِاللهِ»ترجمہ
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص بھی کسی کاہن کے پاس جا کر اس سے کچھ پوچھے، اس سے چالیس رات کی توبہ روک لی جاتی ہے، اور اگر اس نے کاہن کی بات کی تصدیق کی تو اس نے اللہ کے ساتھ کفر کیا۔“