المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بشر بن حيان، عن واثلة باب: بشر بن حیان کی سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18433
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ح وَحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ، ح وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالُوا: ثنا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْخُشَنِيُّ، عَنْ بِشْرِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ: أَتَانَا وَاثِلَةُ بْنُ الْأَسْقَعِ وَنَحْنُ نَبْنِي مَسْجِدًا فَوَقَفَ عَلَيْنَا فَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا يُصَلَّى فِيهِ بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ أَفْضَلَ مِنْهُ»ترجمہ
بشر بن حیان بیان کرتے ہیں کہ سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے جبکہ ہم ایک مسجد تعمیر کر رہے تھے، وہ ہمارے پاس رک گئے، سلام کیا، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص اللہ کے لیے ایک مسجد بنائے جس میں نماز پڑھی جائے، اللہ اس کے لیے جنت میں اس سے بہتر گھر بنائے گا۔“