المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عون بن عبد الله بن عتبة، عن واثلة باب: عون بن عبداللہ بن عتبہ کی سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18414
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنِي مُبَشِّرُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: لَقِيتُ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ فَقُلْتُ: مَا أَعْمَلَنِي إِلَى الشَّامِ غَيْرُكَ فَحَدِّثْنِي مِمَّا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اللهُمَّ ارْحَمْنَا، وَاغْفِرْ لَنَا، وَنَهَانَا أَنْ نُصَلِّيَ إِلَى الْقُبُورِ، أَوْ نَجْلِسَ عَلَيْهَا»ترجمہ
عون بن عبداللہ بن عتبہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے ملا اور عرض کیا: مجھے شام تک آپ کے سوا کسی اور کام نے نہیں لایا، آپ مجھے وہ حدیث سنائیں جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہو۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اے اللہ! ہم پر رحم فرما اور ہمیں بخش دے۔“ اور آپ ﷺ نے ہمیں قبروں کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے یا ان پر بیٹھنے سے منع فرمایا۔