حدیث نمبر: 18350
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السِّقْطِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ، ثنا أَبُو شِهَابٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ الْكُوفِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ كِلَاهُمَا عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُجَنَّدُ النَّاسُ أَجْنَادًا جُنْدٌ بِالْيَمَنِ، وَجُنْدٌ بِالشَّامِ، وَجُنْدٌ بِالْمَشْرِقِ، وَجُنْدٌ بِالْمَغْرِبِ» قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي فَتًى شَابٌّ فَلَعَلِّي أُدْرِكُ ذَلِكَ، فَأَيَّ ذَلِكَ تَأْمُرُنِي؟ قَالَ: " عَلَيْكُمْ بِالشَّامِ، فَإِنَّهَا صَفْوَةُ اللهِ مِنْ بِلَادِهِ يَسُوقُ إِلَيْهَا صَفْوَتَهُ مِنْ عِبَادِهِ، عَلَيْكُمْ بِالشَّامِ، فَإِنَّ اللهَ تَكَفَّلَ لِي بِالشَّامِ وَأَهْلِهِ، فَمَنْ أَبَى فَلْيَلْحَقْ بِيَمَنِهِ
ترجمہ

سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں کو لشکروں میں تقسیم کیا جائے گا: ایک لشکر یمن میں، ایک لشکر شام میں، ایک لشکر مشرق میں، اور ایک لشکر مغرب میں۔“ ایک آدمی نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں ایک نوجوان ہوں، شاید میں وہ زمانہ پاؤں، تو آپ مجھے ان میں سے کس کا حکم دیتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”شام کو لازم پکڑو، کیونکہ وہ اللہ کی اپنے ممالک میں سے چنیدہ سرزمین ہے، وہ اپنے چنیدہ بندوں کو اسی کی طرف لے جاتا ہے۔ شام کو لازم پکڑو، کیونکہ اللہ نے میرے لیے شام اور اس کے باشندوں کا ذمہ لیا ہے، جو انکار کرے وہ اپنے یمن سے جا ملے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الواو / حدیث: 18350
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 55، حدیث 130