حدیث نمبر: 18341
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَالِمٍ الرَّازِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِمْرَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثَنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي الْفَيْضِ قَالَ: خَطَبَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ فَقَالَ: " لَا تَصُومُوا فِي السَّفَرِ رَمَضَانَ، فَمَنْ صَامَ فَلْيَقْضِهِ قَالَ أَبُو الْفَيْضِ: فَلَقِيتُ أَبَا قِرْصَافَةَ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ: لَوْ صُمْتَ، ثُمَّ صُمْتَ، ثُمَّ صُمْتَ مَا قَضَيْتَهُ "
ترجمہ

ابوالفیض رحمہ اللہ کہتے ہیں: مسلمہ بن عبدالملک نے ہمیں خطبہ دیا اور کہا: سفر میں رمضان کے روزے مت رکھو، جس نے رکھے وہ ان کی قضا کرے۔ ابوالفیض کہتے ہیں: پھر میں ابوقرصافہ واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے ملا اور ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا: اگر تم سفر میں روزہ رکھو، پھر روزہ رکھو، پھر روزہ رکھو، پھر بھی تم نے اس کی قضا نہیں کی ہوگی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الواو / حدیث: 18341
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 52، حدیث 121