المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو العنبس، عن وائل بن حجر باب: ابوعنبس کی سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18332
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: ثنا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ أَبِي الْعَنْبَسِ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعْتُهُ حِينَ قَالَ: " {وَلَا الضَّالِّينَ} [الفاتحة: ٧] قَالَ: «آمِينَ» وَيَخْفِضُ بِهَا صَوْتَهُ وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى، وَيُسَلِّمْ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ "ترجمہ
سیدنا وائل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، میں نے آپ ﷺ کو سنا کہ جب آپ ﷺ نے ”وَلَا الضَّالِّینَ“ پڑھا تو ”آمین“ کہا اور اپنی آواز آہستہ رکھی، اور اپنا دایاں ہاتھ بائیں پر رکھا، اور دائیں اور بائیں سلام پھیرا۔