المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
كليب بن شهاب أبو عاصم الجرمي، عن وائل بن حجر باب: کلیب بن شہاب ابوعاصم جرمی کی سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو حُذَيْفَةَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا عَلَى الصَّدَقَةِ، فَجَاءَ بِفَصِيلٍ مَخْلُولٍ سَيِّءِ الْحَالِ مَهْزُولٍ، فَقَالَ: هَذَا مِنْ صَدَقَةِ فُلَانِ ابْنِ فُلَانٍ الْفُلَانِيِّ، فَصَعِدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمِنْبَرَ، فَحَمِدَ اللهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: «إِنِّي بَعَثْتُ رَسُولِي عَلَى الصَّدَقَةِ، فَجَاءَ إِلَى فُلَانِ الرَّجُلِ دُعَاءُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَ بِنَاقَةٍ كَوْمَاءَ يِتَلِّهَا حَتَّى انْتَهَى ابْنَ فُلَانٍ الْفُلَانِيِّ فَجَاءَ بِهَذَا الْفَصِيلِ الْمَحْلُولِ لَا بَارَكَ اللهُ فِي إِبِلِهِ» ، فَبَلَغَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَا فَتَلَّهَا إِلَيْهِ، فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ فَحَمِدَ اللهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: «إِنَّ فُلَانَ ابْنَ فُلَانٍ الْفُلَانِيَّ بَلَغَهُ دُعَاءُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَ بِهَذِهِ النَّاقَةِ الْكَوْمَاءِ بَارَكَ اللهُ فِيهِ وَفِي إِبِلِهِ»سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے ایک آدمی کو صدقہ (وصول کرنے) پر بھیجا، تو وہ اونٹ کا ایک لاغر، بدحال، دبلا پتلا بچہ لے آیا اور کہا: یہ فلاں بن فلاں فلانی کے صدقے میں سے ہے۔ تو نبی کریم ﷺ منبر پر چڑھے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: ”میں نے اپنا قاصد صدقہ لینے کے لیے بھیجا، وہ فلاں آدمی کے پاس پہنچا، اسے نبی کریم ﷺ کی (اس پر) دعا پہنچی - وہ ایک موٹی تازی اونٹنی لے کر آ رہا تھا یہاں تک کہ فلاں بن فلاں فلانی کے پاس پہنچا تو اس نے یہ دبلا پتلا بچہ دے دیا، اللہ اس کے اونٹوں میں برکت نہ دے۔“ پھر یہ بات نبی کریم ﷺ تک پہنچی تو وہ اسے کھینچ کر لے آیا، اور نبی کریم ﷺ منبر پر چڑھے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: ”فلاں بن فلاں فلانی کو نبی کریم ﷺ کی دعا کی خبر پہنچی، تو وہ یہ موٹی تازی اونٹنی لے آیا، اللہ اسے اور اس کے اونٹوں کو برکت دے۔“