المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو خالد الوالبي، عن جابر اسمه هرم بن هرمز باب: ابوخالد والبی کی سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایات، جن کا نام ہرم بن ہرمز ہے
حدیث نمبر: 1830
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا فِطْرٌ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو خَالِدٍ الْوَالِبِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَذِهِ مِنْ هَذِهِ» إِصْبَعَيْهِ الْوُسْطَى وَالسَّبَّابَةِترجمہ
ابوخالد والبی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں اور قیامت اس طرح بھیجے گئے ہیں جیسے یہ اس سے“ - آپ ﷺ نے اپنی بیچ کی انگلی اور شہادت کی انگلی سے اشارہ کیا۔