المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن جحادة، عن عبد الجبار باب: محمد بن جحادہ کی عبدالجبار سے روایات
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ، ثنا أَبُو عُمَرَ الْمَقْعَدُ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ قَالَا: ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ قَالَ: كُنْتُ غُلَامًا لَا أَعْقِلُ صَلَاةَ أَبِي فَحَدَّثَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ وَائِلٍ، عَنْ أَبِي وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: «صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ إِذَا كَبَّرَ رَفَعَ يَدَيْهِ، ثُمَّ الْتَحَفَ فَأَخَذَ يَمِينَهُ بِشِمَالِهِ، وَأَدْخَلَ يَدَيْهِ فِي ثَوْبَهِ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ رَفَعَ يَدَيْهِ، ثُمَّ سَجَدَ وَوَضَعَ جَبْهَتَهُ بَيْنَ كَفَّيْهِ، فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ»عبدالجبار بن وائل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں ابھی بچہ تھا، اپنے والد کی نماز کو سمجھ نہیں پاتا تھا، تو مجھے علقمہ بن وائل نے ہمارے والد وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے بیان کیا، فرماتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، آپ ﷺ جب تکبیر کہتے تو اپنے ہاتھ اٹھاتے، پھر اپنے کپڑے میں لپٹ جاتے اور اپنے دائیں ہاتھ سے اپنا بایاں ہاتھ پکڑتے، اور اپنے ہاتھ اپنے کپڑے میں داخل کر لیتے۔ اور جب رکوع سے سر اٹھانے کا ارادہ فرماتے تو اپنے ہاتھ اٹھاتے، پھر سجدہ کرتے اور اپنی پیشانی اپنی دونوں ہتھیلیوں کے درمیان رکھتے۔ جب سجدے سے سر اٹھاتے تو اپنے ہاتھ اٹھاتے، یہاں تک کہ اپنی نماز مکمل کر لیتے۔“