حدیث نمبر: 18279
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُنَيْدِ بْنِ دَاوُدَ الْمِصِّيصِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: اللهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، الْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «رَأَيْتُهَا وَقَدِ ابْتَدَرَهَا اثْنَا عَشَرَ مَلَكًا، وَفُتِحَتْ لَهَا أَبْوَابُ السَّمَاءِ»
ترجمہ

عبدالجبار بن وائل رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی، آپ ﷺ نے ایک آدمی کو یہ کہتے سنا: ”اللہ اکبر کبیراً، الحمد للہ کثیراً طیباً مبارکاً فیہ۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے دیکھا کہ بارہ فرشتے اس کی طرف لپکے، اور اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے گئے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الواو / حدیث: 18279
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 27، حدیث 59