المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قيس بن سليم العنبري، عن علقمة بن وائل باب: قیس بن سلیم عنبری کی علقمہ بن وائل سے روایات
حدیث نمبر: 18247
حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَلْطِيُّ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا قَيْسُ بْنُ سُلَيْمٍ الْعَنْبَرِيُّ، حَدَّثَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَبَّرَ حِينَ افْتَتَحَ الصَّلَاةَ، وَرَفَعَ يَدَيْهِ، وَحِينَ أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ، وَبَعْدَمَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ»ترجمہ
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، آپ ﷺ نے نماز شروع کرتے وقت تکبیر کہی اور اپنے ہاتھ اٹھائے، اور جب رکوع کرنے کا ارادہ فرمایا تو بھی ہاتھ اٹھائے، اور رکوع سے سر اٹھانے کے بعد بھی (ایسا ہی کیا)۔“