المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن مرة، عن علقمة بن وائل، عن أبيه باب: عمرو بن مرہ کی، علقمہ بن وائل کے واسطے سے، ان کے والد سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18230
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَتَّوَيْهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا الْيَمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الْمِصِّيصِيُّ، ثنا أَشْعَثُ بْنُ شُعْبَةَ، ثنا ورْقَاءُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ حُصَيْنٍ قَالَ: كَانَ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ يُحَدِّثُهُمْ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ، وَحِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ فَعَلَ ذَلِكَ»ترجمہ
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ جب آپ ﷺ نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے ہاتھ اٹھاتے، اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو بھی ایسا ہی کرتے۔“