المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
معمر بن عبد الله بن نضلة العدوي القرشي وهو معمر بن عبد الله بن نضلة بن حرثان بن عوف بن عبيد بن عويج بن عدي بن كعب , وأمه أشعرية , وكان من مهاجرة الحبشة ممن قدم على النبي صلى الله عليه وسلم في السفينتين باب: سیدنا معمر بن عبداللہ بن نضلہ عدوی قرشی رضی اللہ عنہ (آپ معمر بن عبداللہ بن نضلہ بن حرثان بن عوف بن عبید بن عویج بن عدی بن کعب ہیں، آپ کی والدہ اشعریہ قبیلے سے تھیں، حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والوں اور دونوں کشتیوں میں نبی کریم ﷺ کے پاس آنے والوں میں سے تھے)
حدیث نمبر: 18211
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ مَعْمَرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ نَضْلَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَحْتَكِرْ إِلَّا خَاطِئٌ» قَالَ مُحَمَّدٌ: وَكَانَ سَعِيدٌ يَحْتَكِرُ , وَكَانَ مَعْمَرٌ يَحْتَكِرُترجمہ
سیدنا معمر بن عبداللہ بن نضلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ذخیرہ اندوزی صرف گناہ گار ہی کرتا ہے۔“
محمد (بن اسحاق) کہتے ہیں: سعید (بن مسیب) بھی ذخیرہ اندوزی کیا کرتے تھے، اور معمر بھی ذخیرہ اندوزی کیا کرتے تھے۔